کسی انسان یاجانور کوپانی پلانے یاکنواں کھدوانے کاثواب۔۔۔
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتاہے
۔ترجمہ توجوایک ذرہ بھربھلائی کرے اسے دیکھے گااورجوایک ذرہ بھربرائی کرے اسے دیکھے گا۔
(پارہ الزلزال۸۔۷)
حضرت سیدناابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ آخری نبی ﷺنے فرمایا
،ایک شخص کسی راستے سے گزررہاتھاکہ اسے شدیدپیاس محسوس ہوئی تواس نے قریب ہی ایک کنواں پایاوہ اس میں اترااورپانی پی کرنکل آیا۔اس نے وہاں ایک کتے کودیکھاجوہانپ رہاتھااورپیاس کی وجہ سے کچڑکھارہاتھا۔اس نے سوچاکہ اسے بھی اتنی ہی پیاس لگی ہوگی جتنی مجھے لگی تھی پھروہ کنویں میں اترااوراپنے موزے میں پانی بھرکراسے اپنے منہ میں دبایااوراوپرآیااوروہ کتے کوپلادیا۔اللہ عزوجل کواس کایہ عمل پسندآیااوراس کی مغفرت فرمادی ۔صحابہ کرام علھیم الرضوان نے عرض کیا،یارسول الله ﷺکیاہمارے لئے چوپایوں میں بھی ثواب ہے فرمایاہرجان والی چیزمیں ثواب ہے ۔
(الاحسان بترتیب ابن حبان ،کتاب البروالاحسان ،رقم ۵۴۵ج۱ص۳۲۸)
حضرت سیدنامحمودبن ربیع فرماتے ہیں کہ حضرت سیدناسراقہ بن جُع٘شم رضی الله عنہ نے عرض کی یارسول الله ﷺ!
کوئی گمشدہ جانورمیرے حوض پرآجاۓ تواگرمیں اسے پانی پلادوں توکیااس میں میرے لئے ثواب ہے ؟اسے پانی پلادیاکروکیونکہ ہرجاندارمیں ثواب ہے۔
(الاحسان بترتیب ابن حبان کتاب البروالاحسان رقم ۵۴۳ج۱ص۳۷۷)
حضرت سیدناابن عباس رضی الله عنہما
فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی ﷺکی بارگاہ میں حاضرہوکرعرض کیا، کون ساعمل ہے جسے کرکے میں جنت میں داخل ہوسکتاہوں؟
فرمایا،کیاتوکسی ایسے شہرمیں رہتاہے جہاں پانی جمع کرلیا جاتاہے؟اس نےعرض کیا،ہاں ۔فرمایاپھرتم ایک نئ مشک خریدوپھراسے بھرلواوراس کے پھٹنے تک لوگوں کو پانی پلاتے رہو اس طرح اس کے پھٹنے سے پہلے ہی تم جنتیوں کے عمل تک پہنچ جاؤگے،،
(الترغیب والترہیب کتاب الصدقات باب الترغیب فی اطعام اطعام وسقی الماء رقم ۲۸ج۲ص۴۰)
حضرت سیدناکدیرضبی رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ ایک اعرابی نے نبی ﷺکی بارگاہ میں حاضر ہوکرعرض کیا،مجھےایساعمل بتایۓ جومجھے جنت کے قریب اور جہنم سے دورکردے ۔توآپ ﷺنے فرمایا،
Leave a Reply